14 جنوری 2014 - 20:30
بغداد میں پرتشدد واقعات، 18 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف پرتشدد واقعات میں 18 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے جبکہ رمادی میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح تکفیری دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: مسلح تکفیری دہشتگرد تقریباً گذشتہ دو ہفتوں سے فلوجہ شہر میں المیہ جنم دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فلوجہ میں گزشتہ دوہفتے کے دوران 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ الرمادی میں گزشتہ روز 2 پولیس اہلکار ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے۔  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عراق کے وزیراعظم نوری المالکی سے اپیل کی ہے کہ وہ مسائل کا حل سیاسی طریقے اور مذاکرات سے نکالیں اور تاہم دہشتگردوں کے مقابلے میں اپنے سخت موقف پر قائم رہیں یہ ایسی حالت میں ہے کہ نوری المالکی نے دہشتگردوں  سے بات چیت کا امکان مسترد کر دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے مسلح تکفیری دہشتگردوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ بعض عراقی ذرائع بعثی عناصر اور یورپ و امریکہ کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کو اپنے ملک میں تشدد و بدامنی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

.......

/169